نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج کے دوجوانوں نےجب بھوکے رہ کرلڑنے کاانکشاف کیاتواس کے بعد بھارتی پولیس نے بھی اس موقع کوغنیمت جانا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی پولیس اہلکار کے شکووں کی ویڈیو بھی سامنے آگئی، اس ویڈیو میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے ناانصافیوں کے ازالے کامطالبہ کیاگیاہے ۔
ویڈیو میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے جوان جیت سنگھ کا کہنا تھا کہ انتخابات، پارلیمنٹ، وی آئی پی سیکیورٹی ہر جگہ ڈیوٹی کرنے پر بھی پولیس اہلکاروں کی مراعات فوج سے کم ہیں، استادوں کی تنخواہیں اورمراعات بھی پولیس اہلکاروں سے زیادہ ہیں۔ پولیس اہلکاروں کو بیس سال سروس کے بعد بھی پینشن نہیں ملتی، نہ ہی سابق ملازم کا کوٹہ اور میڈیکل کی سہولیات ملتی ہیں۔جیت سنگھ نے وزیراعظم مودی سے اپیل کی کہ فوج اور پولیس اہلکاروں کی سہولیات میں بڑا فرق ختم کیا جائے۔