دمشق (آئی این پی)شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے عین الفجہ میں پانی کی سپلائی کے ماخذ پر قبضے کے لیے جھڑپیں پھر شروع ہو گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دمشق کے نواحی علاقے عین الفجہ میں پانی کی سپلائی کے ماخذ پر قبضے کے لیے جھڑپیں پھر شروع ہو گئی ہیں۔ چند روز سے باغیوں کے زیرقبضہ اس علاقے سے دمشق کو سپلائی ہونے والے پانی میں تعطل ختم کیے جانے کے حوالے سے بات چیت جاری تھی۔ باغیوں کے زیرقبضہ اس علاقے سے شامی دارالحکومت دمشق کے لیے پانی کی سپلائی گزشتہ ماہ کے چوتھے ہفتے میں بند کی گئی تھی۔ شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق اتوار کے روز اس علاقے میں حکومتی طیاروں نے بمباری کی۔ آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ حکومت باغیوں سے علاقے میں واقع پمپنگ اسٹیشنز کا کنٹرول حکومتی فورسز کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔