اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

عراق کی دھمکیاں،بالاخر ترکی بڑے کام پر آمادہ ہوگیا

datetime 8  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(آئی این پی)ترکی نے عراق سے اپنی فوج واپس بلانے پر رضا مندی ظاہر کردی،اس معاملے پر دونوں ممالک کے تعلقات سخت کشیدہ تھے اور عراق کی اعلیٰ قیادت نے اس سلسلے میں ترکی کیخلاف انتہائی سخت اقدامات اٹھانے کا عندیہ دیاتھا،ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے بغداد کے دورے کے موقع پر عراق کے شمالی علاقے سے اپنے فوجیوں کے انخلا سے اتفاق کیا ہے اور اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان ایک سجھوتا طے پا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیراعظم حیدر العبادی نے اس سمجھوتے کی تصدیق کی ہے۔

ترک وزیراعظم گزشتہ روز سرکاری دورے پر بغداد پہنچے تھے۔انھوں نے عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی سے ملاقات کی ۔عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے اپنے ترک ہم منصب بن علی یلدرم سے ملاقات کے بعد کہاکہ ترکی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت انقرہ حکومت شمالی عراق میں تعینات اپنی فوجیں واپس بلا لے گی۔ترک وزیراعظم نے صدر فواد معصوم اور پارلیمان کے اسپیکر سلیم الجبوری سے بھی ملاقات کی ۔۔وہ عراق کی مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدہ داروں ،رائے عامہ کے لیڈروں اور عراق میں آباد ترکمانوں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ وہ اس کے بعد عراق کے خود مختار شمالی علاقے کردستان کے دارالحکومت اربیل بھی جائیں گے جہاں وہ علاقائی صدر مسعود بارزانی اور وزیراعظم نوشیرواں بارزانی سے ملاقات کریں گے۔ترک وزیراعظم کے ساتھ وزیردفاع فکری اثیق ،وزیر تعلیم عصمت یلماز ،توانائی اور انسانی وسائل کے وزیر بیرت البیرق ، اقتصادی امور کے وزیر نہاد زبکا اور کسٹمز اور تجارت کے وزیر بلند تونکجا پر مشتمل اعلی سطح کا وفد بھی عراق کے سرکاری دورے پر آیا ہے۔ ترکی نے اپنے فوجی دستے عراقی شہر موصل کے شمال میں بعشیقہ کے علاقے میں تعینات کر رکھے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…