ہفتہ‬‮ ، 22 جون‬‮ 2024 

نئے سری لنکا کی تعمیر سے کوئی نہیں روک سکتا ،سری لنکا کے وزیراعظم نے انتباہ کردیا

datetime 8  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہمبن ٹوٹا(آئی این پی ) سری لنکا نے چین کی طرف سے ملک کے جنوب میں نئے اقتصادی زون کی تعمیر کیلئے پانچ ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا ہے ،چینی سفیریی زیان لیانگ نے گذشتہ روز کہا تھا کہ ہمبن ٹوٹا کے اقتصادی زون کے لئے 50چینی کمپنیاں سرمایہ کاری کرنے کے لئے تیار ہیں جو سری لنکا کے لئے ایک بڑا موقع ہے ،

چین اس کے لئے پانچ ارب ڈالر آئندہ تین سے پانچ برسوں کے دوران خرچ کر سکتا ہے ، اس سے ہمبن ٹوٹا اور جنوبی سرلنکا کے شہریوں کیلئے ملازمت کے ایک لاکھ مواقع پیداہونگے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئی منفی طاقت چین اور سری لنکا کے درمیان تعاون کو ختم نہیں کر سکتی اور نہ ہی کوئی طاقت دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان دوستی میں رکاوٹ پیدا کر سکتی ہے ، اس موقع پر سری لنکا کے وزیر اعظم رانل وکرما سنگھے نے جنوبی اقتصادی زون میں چینی سرمایہ کاری کو سراہا اور چائنا مرچنٹس ہولڈنگز کی طرف سے ہمبن ٹوٹا کی بندرگاہ کی تعمیر کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی نیا سری لنکا تعمیر کرنے سے نہیں روک سکتا کیونکہ ہماری نوجوان نسل اس سے فائدہ اٹھائے گی ، ملائیشیاء ، سنگا پور اور چین کی طرح ہم بھی بڑے فخر سے ترقی کریں گے ۔انہوں نے جنوبی ترقیاتی زون کے بارے میں زور دے کر کہا کہ وہ سری لنکا اس کی حکومت اور خاص طورپر ہمبن ٹوٹا کی عوام کیلئے بہت اہم اقتصادی سرگرمیاں لے کر آئے گا ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…