باکو (این ا ین آئی)آذربائیجان کی وزارت اقتصادیات نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے سال فروری میں پاکستان میں اپنے مشن کے ذریعے مختلف مصنوعات متعارف کروائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس مشن میں کمپنیوں کو مقابلے کے ذریعے منتخب کیا جائے گا، جس کا انعقاد آذربائیجان کی وزارت اقتصادیات اور آذربائیجان کی برآمدات اور سرمایہ کاری کے فروغ کی فاؤنڈیشن کی جانب سے کیا جائے گا۔کمپنیاں اپنے پھل، سبزیاں، منرل واٹر، فروٹ جوسز، چینی ،مٹھائیاں، کپاس، کیمیکل اور صنعتی مصنوعات پاکستان میں متعارف کروائے گا۔ ان کی حکومت اپنے اقتصادی صورتحال کو بہتر کرنے کے لیے عالمی منڈی میں اپنے برانڈزپہنچانیاور وہاں ’’میڈ ان آذربائیجان‘‘ کے سلوگن کو متعارف کروانے کے لیے تگ و دو کررہی ہے۔اب تک وہ چین اور متحدہ عرب امارات میں اپنے برانڈ متعارف کرواچکے ہیں اور اب آئندہ سال کے لیے ان کا ہدف پاکستان سمیت جرمنی اور افغانستان ہیں۔