نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے ایک اعلی عہدیدارنے جمعرات کے روزمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بھارت کووارننگ جاری کی کہ ایک بگڑے ہوئے بچے کی طرح دوسرے ممالک سے تعلقات نہ رکھے اورچین کومعلوم ہے کہ امریکہ کی ون چائنہ پالیسی کوکیسے ہینڈل کرناہے ۔
بھارتی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے ایک مضمون کاحوالہ دیتے ہوئے بتایاکہ بھارت نے چین اورامریکہ کے درمیان تناﺅکی وجہ سے کچھ باتیں غلط کی ہیں ۔واضح رہے کہ چین نے ٹرمپ کی طرف تائیوان کے صدرکوٹیلی فون کرنے پرشدیدغصے کااظہارکیاتھااورکہاتھاکہ چین امریکہ کی ون چائنہ پالیسی کاپند نہیں ہے
جس پربھارتی حکومت نے پاکستان دشمنی میں امریکہ کی ون چین پالیسی کی حمایت کی جس پرچین کے اعلی عہدیدارنے بھارتی حکومت کووارننگ جاری کی کہ بھارت پرجب پریشانی آتی ہے توچھوٹے بچوں کی طرح چلاناشروع کردیتاہے اوربعدمیں پھرامریکہ کی حمایت میں ہمسایہ ممالک کےلئے پریشانی پیداکرتاہے ۔