دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)شام میں صدربشارالاسدکی سرکاری فوج نے جنگ بندی کے معاہدے کی دھجیاں اڑادیں ۔سرکاری فوج کی شدید بمباری سے مشرقی حلب میں سینکڑوں شہری جاں بحق جبکہ لاتعدادزخمی ہوگئے ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق حلب میں انسانوں پربارود کی بارش کی جاری ہے ۔گولیوں نے بچوں سے امتیاز کیا نہ خواتین کا لحاظ، شامی فوج نے اپنے ہی شہر کو تباہ و برباد کردیا۔سرکاری فورسز نے جنگ بندی کی دھجیاں اڑادیں، معاہدے کے چند گھنٹوں بعد مشرقی حلب پر بھی بمباری کردی، جہاں درجنوں بچے کہاں گئے؟ کچھ پتا نہیں، دس سالہ معصوم بچی کی وڈیو سے انسانیت تڑپ اٹھی۔
سیرین امریکن میڈیکل سوسائٹی کے اہلکار نے بتایا کہ مشرقی حلب پر بمباری کےوقت پچاس بچے موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ اب معلوم نہیں کہ وہ بچے اب کہاں ہیں ۔