جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

حلب میں انسانیت کاجنازہ نکل رہاہے ، دنیابھرمیں احتجاج کی لہر،لیکن مسلم امہ سورہی ہے

datetime 15  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے مشرقی شہرحلب میں جاری فوجی آ پریشن کے خلاف اور شہریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے دنیا کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔ پیرس میں ایفل ٹاور کی لائٹس بجھا دی گئیں۔ امریکا نے حلب میں خانہ جنگی روکنے کا مطالبہ کر دیا۔ حلب میں فوجی آپریشن کے خلاف فرانس، نیدرلینڈ، ترکی اور سویڈن میں مظاہرے کیے گئے۔
حلب کے شہریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پیرس میں ایفل ٹاور کی لائٹس بجھا دی گئیں۔ ادھر اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ شام اور اتحادیوں کی جانب سے حلب میں تازہ بمباری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتی ہے۔
دوسری طرف امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ جان کیری نے روس، ترکی اور قطر کے وزرائے خارجہ سے حلب میں جنگ بندی پر بات کی ہے اور شام میں جاری خانہ جنگی کو سیاسی کوششوں کے ذریعے ختم کرنے پر زور دیا۔ ایک روزہ جنگ بندی کے بعد حلب میں ہونے والے تازہ حملوں میں 6 افراد مارے گئے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…