منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

بیک وقت تین طلاقیں جائز یا ناجائز؟،بھارتی عدالت نے فیصلہ سنادیا

datetime 8  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الہٰ آباد (این این آئی)بھارت کی ایک عدالت نے مسلمانوں میں رائج تین طلاقوں کو آئین کے خلاف ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مسلمان خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔خواتین کی بعض تنظیموں نے ریاست اتر پردیش کی الہ آباد ہائی کورٹ میں ایک وقت میں تین طلاقیں دینے کو چیلنج کیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق الہ آباد ہائی کورٹ نے اس پر سماعت کے بعد اپنے حکم میں کہا کہ ‘تین طلاقیں غیر آئینی ہیں، اس سے مسلم خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔انڈیا میں مسلمانوں کے معروف ادارے مسلم پرسنل لا بورڈ کا کہنا تھا کہ تین طلاقیں کمیونٹی کا شرعی مسئلہ ہے اور اسے میڈیا میں بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔

لیکن عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ‘کوئی بھی پرسنل لا بورڈ آئین سے بالا تر نہیں ہے۔مسلم پرسنل لا بورڈ کے ایک رکن کمال فاروقی سے جب صحافیوں نے الہ آباد کورٹ کے فیصلے سے متعلق پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ جس جج نے یہ فیصلہ سنایا ہے شاید انھیں اسلام کے متعلق معلومات کم ہیں اسی لیے انھوں نے یہ موقف اختیار کیا ہوگا۔تین طلاقوں کے متنازع مسئلے پر سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے اور کئی مختلف غیر سرکاری تنظیموں نے اس طرح سے طلاق پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔سپریم کورٹ کے استفسار پر مرکزی حکومت نے بھی تین طلاق کی مخالفت کا موقف اختیار کیا ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ تین طلاق، نکاح، ایک سے زیادہ شادی اور حلالہ جیسے مسائل کو جنسی انصاف کے اصول کے تحت دیکھنا چاہیے اور اس میں جنسی امتیازی سلوک کے عنصر کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔لیکن مسلمانوں کے ادارے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے حکومت کے اس موقف کی شدید مخالفت کی ہے۔بورڈ کا کہنا ہے کہ مرکز میں بی جے پی کی حکومت کے یہ حربے سول کوڈ کے نفاذ کی کوششیں ہیں اور وہ اس کی ہر سطح پر مخالفت کریں گے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…