بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

امریکہ میں کنسرٹ کے دوران خوفناک حادثہ ۔۔ 40 ہلاکتیں ۔۔ مزید ہلاکتوں کا خدشہ

datetime 4  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوکلینڈ(آئی این پی )امریکہ کی ریاست کیلفورنیا کے علاقے اوکلینڈ میں ایک کنسرٹ کے دوران آتشزدگی کے واقعے میں40افراد ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کی ریاست کیلفورنیا کے علاقے اوکلینڈ میں ایک کنسرٹ کے دوران آتشزدگی کے واقعے میں40افراد ہلاک ہوگئے۔حکام نے اب تک نو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 40 تک ہو سکتی ہے۔اوکلینڈ کے فائر چیف کے مطابق تقریبا 50 سے 100 افراد ابھی اندر موجود ہیںپولیس کا کہنا ہے کہ آگ مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے گیارہ بجے لگی۔
اس کلب میں ایک کنسرٹ ہو رہا تھا جس میں چھ فنکار پرفارم کر رہے تھے اور کنسرٹ کا اعلان فیس بک پر ایک روز قبل کیا گیا تھا۔سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیوز میں آگ کے شعلے بلند ہوتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔آگ بجھانے والے عملے کا کہنا ہے کہ اس عمارت میں آگ بجھانے کا خود کار نظام نہیں تھا اور نہ ہی انھوں نے کسی قسم کی فائر الارم کی آواز سنی۔ایک گودام میں جہاں یہ نائٹ کنسرٹ ہو رہا تھا وہاں وقتی طور پر سٹوڈیو بنایا گیا تھا اور وہاں فرنیچر سمیت دیگر اشیا موجود ہیں جس سے آگ بجھانے میں مشکلات ہو رہی ہیں۔
اوکلینڈ کے فائر چیف کا کہنا ہے کہ ‘گودام سے نکلنے کا واحد راستہ دوسری منزل پر ہے جہاں لکڑی کے تختوں کی سیڑھی بنی ہوئی ہے۔’خصوصی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور بلڈنگ کی بجلی بند کر دی گئی۔بلڈنگ میں رہائش پذیر ایک آرٹسٹ نے مقامی روزنامے کو بتایا کہ اس نے آگ میں پھنسے اپنے دوست کو بچانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہو سکا۔انھوں نے بتایا کہ ‘مجھے ایسا لگ رہا تھا کہ میری جلد اتر رہی ہیں اور میرے پھیپھڑے دھوئیں سے بھر گئے تھے۔’ 1989 کے بعد یہ اوکلینڈ میں سب سے زیادہ مہلک آتشزدگی کا واقع ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…