جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

چین دنیا کو پیچھے چھوڑ کر اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)چین دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے، جس نے آواز کی رفتار سے تیز تر فضا سے فضا میں 300میل دور مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس بات کا دعویٰ چین کے حکام نے کیا ہے، ایک رپورٹ کے مطابق چین کے جے16 حملہ آور فائٹر طیارے نے اس دیوپیکر میزائل کا تجربہ رواں ماہ کے اوائل میں کیا ہے۔جس میں ایک انتہائی دوری پر واقع ڈرون کو کامیابی کے ساتھ تباہ کیا گیا۔ چینی ماہرین نے اس میزائل کے داغے جانے کی تصویر کا تجزیہ کیا ہے۔نتیجہ نکالا ہے کہ یہ میزائل 19فٹ لمبا اور تقریباً 13انچ قطر والا تھا، جس کا مطلب ہے کہ یہ 300میل کی دوری پر واقع ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
جبکہ دوسری جانب چین کی نائب وزیر اعظم لیو ین ڈونگ نے کہا ہے کہ چین کی ترقی دنیا کے لئے ایک موقع ہے.ہم نے دی بیلٹ اینڈ روڈ تجویز کا آغاز کیا ،جس کا مقصد چین کے موقع کو عالمی موقع میں تبدیل کرنا اور تعاون سے مشترکہ مفادات اور مشترکہ ترقی کا حصول ہیجبکہ یورپی یونین کمیشن کے نائب صدر جیرکی کٹائینن نے کہا یورپی یونین اور چین کے تعلقات بہت مضبوط ہیں ،چین کو دو طرفہ اور عالمی سطح پر ایک اہم شراکت دار کے طور پر دیکھتے ہیں۔ چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چین کی نائب وزیر اعظم لیو ین ڈونگ نے جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں ساتویں چین۔ یورپی یونین فورم کی ہیمبرگ سمٹ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ سمٹ سے خطاب کی کرتے ہوئے لیو ین ڈونگ نے کہا کہ چینی حکومت ڈھانچے کی از سرِ نو تنظیم ، ضوابط کی تبدیلی اور اصلاحات کے فروغ کے ذریعے چینی معیشت کو تیز رفتار ترقی کی نئی معمولی حالت میں لائی ہے۔چین کی ترقی دنیا کے لئے ایک موقع ہے.چین نے “دی بیلٹ اینڈ روڈ ” تجویز کا آغاز کیا ،جس کا مقصد چین کے موقع کو عالمی موقع میں تبدیل کرنا اور تعاون سے مشترکہ مفادات اور مشترکہ ترقی کا حصول ہے۔
اس مو قع پر یورپی یونین کمیشن کے نائب صدر جیرکی کٹائینن نے کہا کہ یورپی یونین اور چین کے تعلقات بہت مضبوط ہیں یورپی یونین چین کو دو طرفہ اور عالمی سطح پر ایک اہم شراکت دار کے طور پر دیکھتی ہے، امید ہے کہ باہمی احترام،مساوات اور باہمی مفادات کی بنیاد پر مزید مضبوط اور گہری اقتصادی و تجارتی تعلقات قائم کئے جا سکیں گے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…