منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

دوران حج مزدلفہ میں انتقال کر جانے والے شخص کی لاش 2ماہ برآمد ہوئی تو کس حال میں تھی ؟ جس نے بھی دیکھاوہ حیران رہ گیا

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) زندگی میں مسلسل روانی اور اس روانی میں ہر آنے والے سیکنڈ کے ساتھ رونما ہونے والا کوئی نیا واقعہ کبھی کبھی انسان کو اس قدر حیران کردیتا ہے کہ عقل انسانی دنگ رہ جاتی ہے ۔ حیات وممات کے راز دنیا میں سب سے زیادہ اسرار کے حامل راز ہیں ۔انسانی زندگی بہت مختصر ہے ۔شروع ہوتی ہے اور ختم ہو جاتی ہے ۔ درمیان میں احساس تک نہیں ہوتا کہ سفر کتنا تھا جو ہم نے طے کر بھی لیا اور ہمیں

پتہ بھی نہیں لگا ۔عقل کو حیران کر دینے والا واقعہ سعودی عرب میں پیش آیا جہاں 70سالہ بنگلہ دیشی مزدلفہ میں دواران حج انتقال کر گیا ۔ حج کے دوران بے انتہا رش کی وجہ سے اس شخص کی لاش 2ماہ تک کسی کی نظروں میں نہ آسکی تاہم سعودی حکام کے مطابق 2ماہ بعد ملنے والی لاش ایسی حالت میں تھی کہ جس نے بھی دیکھا وہ حیران رہ گیا ۔ حکام کے مطابق اس لاش میں گلنے سڑنے کے آثار تک نہیں تھے اور وہ بالکل درست حالت میں موجود تھی۔سعودی پولیس سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق ایک سعودی شہری کو مزدلفہ کے

پہاڑی علاقے سے گزرتے ہوئے لاش نظر آئی جس پر اس نے پولیس کو اطلاع دے دی۔پولیس نے لاش قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق حاجی بنگلہ دیشی ہے اور دو ماہ پہلے حج کے دوران فوت ہوا تھاجس کی عمر 70 سال کے قریب ہے۔ وفات پاجانے والے حاجی سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…