اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

اب اذان پر پابندی لگائی تو پھر کیا کریں ؟ دھماکے داراعلان ہو گیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ (آن لائن)اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطینی شہروں میں موجود مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی کی سازشوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں مستردکردیا ہے۔ حماس نے واضح کیا ہے کہ فلسطینی مساجد میں اذان دینے پر پابندی لگائی گئی تو اسرائیل کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان حسام بدران نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر میں اذان دینے پر پابندی سے متعلق اسرائیل کانیا قانون مذہبی اشتعال انگیزی ہے۔ کوئی فلسطینی شہری صہیونی ریاست کے اس اقدام کو قبول نہیں کرے گا۔ فلسطینی قوم اس قانون کو کسی صورت میں منظور نہیں ہونے دیں گے چاہے انہیں اس کی کتنی ہی بھاری قیمت کیوں نہ چکانا پڑے۔حماس نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی مساجد میں اذان دینے پر پابندی کا نیا قانون نافذ کرنے کی کوشش کی گئی تو پہلے سے جاری تحریک انتفاضہ پر یہ اقدام جلتی پرتیل کاکام دے گا اور دشمن کو ایک نئی اور زیادہ طاقت ور مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔حسام بدران کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی قوتیں ملک کی کسی ایک مسجد میں بھی اذان پر پابندی لگانے کی اجازت نہیں دیں گی۔ اگر ایسا کیا گیا تو پوری قوم سڑکوں پر نکل آئے گی اور صہیونی ریاست کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی کابینہ نے ایک متنازع قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت فلسطینی شہروں کی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی عاید کی جائے گی۔ یہ قانون بحث کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تھا تاہم اس پر رائے شماری موخر کر دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…