اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کے مطابق اسرائیل میں اذان پرپابندی کے قانون پرووٹنگ جاری تھی کہ اسی دوران ایک مسلم رکن نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں اذان دی۔تفصیلات کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ میں اذان پرپابندی کے قانون پرووٹنگ جاری تھی کہ اسی دوران ایک مسلم رکن نے پارلیمنٹ میں ہی اذان دی۔دوران اذان یہودی ارکان پارلیمنٹ احتجاج اور شورشراباکرتے رہے لیکن مسلم رکن نے نہ صرف اذان مکمل کی بلکہ اذان کے بعد مسنون دعائیں بھی پڑھیں۔اذان پرپابندی کے متنازع قانون کا مسلم رکن پارلیمنٹ نیاس طرح جرات مندانہ جواب دیکر غیرمسلم ارکان پارلیمنٹ کوتڑپاکر رکھ دیا۔نجی ٹی وی ’’دنیا‘‘ کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ میں اذان کے واقعے سے یہودی شدید آگ بگولہ ہو گئے۔