ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

اہم ملک میں اذان پر پابندی کا بل پارلیمنٹ میں پیش

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبو ضہ بیت المقدس( آن لائن ) اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اذان پر پابندی لگانے کا بل پارلیمنٹ میں پیش کردیا۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن بنجمن یاہو نے وزارتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے دوران کہا کہ وہ اس بل کی حمایت کریں گے جس میں مساجد سے اذانوں پر پابندی عائد کیے جانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں مختلف کمیونٹیز کی جانب سے مساجد سے آنے والی آوازوں کی شکایات موصول ہوئی ہیں جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔اسرائیلی میڈیا نے کہا ہے کہ اس اقدام سے مساجد کو لاؤڈسپیکر پر پانچ وقت اذان دینے سے روکا جا سکے گا۔ صہیو نی حکام کے مطا بق شور محدود کرنے کے قانون کا اطلاق تمام مذاہب پر ہو گا لیکن اس کا زیادہ اثر مسلمانوں کی جانب سے مساجد کی دی جانے والی اذانوں پر پڑے گا۔اسرائیلی میں ساڑھے 17 فیصد کے قریب عرب بستے ہیں اور ان کی اکثریت مسلمانوں پر مشتمل ہے۔اسرائیل ڈیموکریسی انسٹی ٹیوٹ نامی ایک تھنک ٹینک کی نسرین حداد حج یحییٰ نے اس پر تنقید کرتے ہوئے ایک مقامی اخبار میں لکھا کہ ‘اصل مقصد شور کم کرنا نہیں ہے بلکہ شور پیدا کرنا ہے جس سے تمام معاشرہ اور یہودیوں اور عربوں کے درمیان تعلقات قائم کرنے کی کوششیں متاثر ہوں گی۔’وزیرِ اعظم نتن یاہو نے کابینہ کے اجلاس میں کہا: ‘میں بتا نہیں سکتا کہ مجھ سے کتنی بار اسرائیل کے طول و عرض اور تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے مذہبی مقامات پر نصب لاؤڈ سپیکروں سے نشر ہونے والے شور کی شکایت کی ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ ‘اسرائیل ہر کسی کو شور سے بچانے کے لیے پرعزم ہے۔دوسری جانب مختلف تنظیموں نے اس بل کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے اس کی مخالفت کی ہے۔ناقدین نے کہا ہے کہ اس غیرضروری طور پر تفرقہ پیدا ہو گا۔۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…