ماسکو /دمشق(آئی این پی )روس نے الزام عائد کیا ہے کہ حلب میں باغیوں کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حلب کے جنوب مغربی حصے میں باغیوں نے کیمیائی ہتھیاروں کے حامل گولے فائر کیے۔ماسکو کا کہنا ہے کہ حکومت کے زیر قبضہ علاقوں
میں فائر کیے گئے ان گولوں میں سے کچھ نہیں پھٹے۔ بین الاقوامی مبصرین ان گولوں کا فورا معائنہ کریں۔ گزشتہ روز روسی وزارت دفاع نے کہا کہ اسے ایسے شواہد ملے ہیں جن سے واضح ہوتا ہے کہ باغیوں کی جانب سے ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ہے جن میں کلورین گیس اور سفید فاسفورس شامل ہیں۔روسی بیان کے مطابق کیمیائی ہتھیاروں کے ذریعے حلب کے جنوبی مغربی ضلع 1070 کو نشانہ بنایا گیا۔روس نے بین الاقوامی تنظیم برائے انسداد کیمیائی ہتھیار او پی سی ڈبلیو سے درخواست کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے مبصرین حلب بھیجے