پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

فوراً یہ کام روک دو اور باز آجائو ۔۔ورنہ ۔۔۔! چین نے امریکہ کو بڑی دھمکی دے دی ۔۔ وجہ کیا بنی ؟

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا کی اشتعال انگیزیوں کو روکنے کے لیے امریکا نے جنوبی کوریا میں میزائل شکن نظام نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ چین نے امریکا سے کہا ہے کہ یہ خطے کی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہوگا ۔خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا میں میزائل شکن نظام کی تنصیب کا اعلان جنوبی کوریا میں تعینات امریکی کمانڈر ونسنٹ بروک کی جانب سے کیا گیا ہے ۔ایک اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا میں تھاڈ اینٹی میزائل سسٹم اگلے 8 سے 10 ماہ میں نصب کیاجائےگا، یہ اقدام شمالی کوریا کی اشتعال انگیزی کے جواب میں اٹھایا جارہا ہے۔دوسری جانب چین نے امریکا سے کہا ہے کہ وہ جنوبی کوریا میں میزائل نظام کی تنصیب فوری طور پر روک دے۔چینی وزارت خارجہ کے مطابق جمہوریہ کوریا میں امریکی میزائلوں کی تنصیب سے خطے کے ممالک کے دفاعی اور سلامتی مفادات کو نقصان پہنچے گا ۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زوردیا کہ چین اپنی قومی سلامتی کے مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…