ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

انسانی گوشت کھنے والا پولیس اہلکار ۔۔۔ تہلکہ خیز انکشاف ۔۔ عدالت نے ایکشن لے لیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(این این آئی)جرمنی میں آدم خوری کے لیے قتل کے ایک مقدمے میں ایک سابق پولیس اہلکار کے خلاف عدالتی سماعت دوبارہ شروع ہو گئی ۔ ملزم نے آدم خوری کے حامی ایک شخص کو اس کی خواہش پر قتل کیا تھا لیکن اس کے جسم کا کوئی حصہ کھایا نہیں تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس 58 سالہ ملزم کا نام ڈیٹلَیف گْیوئنسل ہے اور اس کے خلاف اسی الزام میں چلائے جانے والے ایک گزشتہ مقدمے میں جرمنی کے مشرقی شہر ڈریسڈن کی ایک علاقائی عدالت نے پچھلے سال اسے ساڑھے آٹھ سال قید کی سزا سنائی تھی۔2015ء میں ڈریسڈن کی اس عدالت نے فیصلہ سنایا تھا کہ ملزم گْیوئنسل 2013ء میں ایک پولستانی نڑاد شخص ووئسیئچ سٹَیمپنی وِچ کے اس کی رضامندی سے قتل کا مرتکب ہوا تھا۔ تب عدالت میں پیش کردہ شواہد سے یہ بات بھی ثابت ہو گئی تھی کہ سابق پولیس اہلکار گْیوئنسل کا پولستانی نڑاد مقتول سے تعارف ایک ایسی ویب سائٹ کے ذریعے ہوا تھا، جہاں فاعل یا مفعول کے طور پر آدم خوری کو جنون کی حد تک پسند کرنے والے لوگ ایک دوسرے سے ملتے تھے۔ملزم کو سنائی جانے والی ساڑھے آٹھ سال کی سزائے قید کے خلاف اس کی طرف سے ایک اپیل وفاقی عدالت انصاف میں دائر کی گئی تھی، جس پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے اسے سنائی گئی سزا یہ کہتے ہوئے منسوخ کر دی تھی کہ گْیوئنسل کے خلاف ڈریسڈن کی علاقائی عدالت اس بارے میں کافی اور تسلی بخش حد تک چھان بین کو یقینی بنانے میں ناکام رہی تھی کہ آیا واقعی اس ملزم نے مقتول کو گلا دبا کر ہی قتل کیا تھا، جیسا کہ خود ملزم نے اعتراف بھی کر لیا تھا۔وفاقی عدالت انصاف نے ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ قتل کے کسی مقدمے میں ملزم گْیوئنسل کو سنائی جانے والی ساڑھے آٹھ سال کی سزائے قید بہت کم تھی اور اس لیے بھی اس ملزم کے خلاف اس کے سزا یافتہ ہونے کے باوجود مقدمے کی سماعت نئے سرے سے کی جائے۔اس پس منظر میں ملزم کے خلاف دوبارہ عدالتی سماعت شروع ہو گئی ہے، جس کی تکمیل پر نئے سرے سے ججوں کا فیصلہ اگلے سال جنوری تک متوقع ہے۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…