جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

’’خبردار جو آئندہ یہ کام کیا ‘‘ چین نے امریکہ کو بڑ ی دھمکی دیدی ۔۔ وجہ بھی سامنے آگئی

datetime 24  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) چین نے کہا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں امریکہ کی مرضی نہیں چلنے دیں گے ، امریکہ کشیدہ حالات پیدا کرنا چاہتا ہے،امریکہ کا جنگی جہاز بغیر اجازت سمندری حدود میں داخل ہوا ،امریکہ کا یہ اقدام نہ صرف چین کی خودمختاری اور سلامتی کے خلاف ہے ، بلکہ چینی قانون اور بین الاقوامی قوانین کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے ۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی اخبار ’’پیپلزڈیلی ‘‘ کے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ چین امریکہ کے بحری جہاز کی شی شا جزائر کے سمندر ی علاقے میں داخلے کی سختی سے مخالفت کرتاتے ہوئے کہا ہے کہ تمام جوابی اقدامات کیے جائیں گے۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ چین بحیرہ جنوبی چین میں امریکہ کی مرضی نہیں چلنے دے گا ،کیس ستمبرکو امریکی بحریہ کا جہاز چین کے شی شا جزائر کے سمندر ی علاقے میں بنا اجازت داخل ہوا۔چینی حکومت امریکہ کے اس اقدام کی مخالفت کرتی ہے، اور سلسلہ وار مؤثر جوابی اقدامات اختیار کرے گی.مضمون کے مطابق امریکہ کا جنگی جہاز چین کی اجازت کے بغیر چین کی سمندری حدود میں داخل ہوا ہے، یہ اقدام نہ صرف چین کی خودمختاری اور سلامتی کے خلاف ہے ، بلکہ چینی قانون اور بین الاقوامی قوانین کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔ امریکہ کی یہ نام نہاد کروز کارروائی فلپائنی صدر کے دورہ چین کے دوران عمل میں لائی گی ۔جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ بحیرہ جنوبی چین کے حوالے سے کشیدہ حالات پیدا کرنا چاہتا ہے۔ذرائع کے مطابق چین نے امریکہ کو آئندہ اس قسم کی کو ئی بھی حرکت کرنے سے منع کیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…