ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

عالمی سپر پاور کا جنگی بحری جہاز چین کی سرحدوں میں گھس گیا چین حرکت میں آگیا

datetime 22  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی جنگی بحری جہاز چین کے دعوے والے جزیروں ’جنوبی بحیرہ چین‘میں داخل ہوگیا جس پرچینی بحری جہازوں نے امریکی بحری جہازکوعلاقہ خالی کرنے کیلیے خبردار کیا۔امریکی حکام کے مطابق یہ واشنگٹن کی طرف سے ایک نئی کوشش تھی کہ چین کی ملکیت کے دعوے والے جزیروں میں چین کی طرف سے عائدکردہ پابندیوں کو توڑا جائے۔ دوسری طرف چینی وزارت دفاع نے امریکی کارروائی کو غیر قانونی اوراشتعال انگیز قرار دیا ہے۔چینی وزارت دفاع نے کہا کہ 2 چینی جنگی جہازوں نے امریکی جنگی جہازکوعلاقہ سے چلے جانے کی دھمکی دی۔ ذرائع کے مطابق امریکی بحری جہاز کے چینی ملکیت کے دعوے والے علاقے میں داخل ہونے سے دونوں ممالک میں تعلقات مزیدخراب ہوں گے۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے کہاکہ امریکی بحری جہاز معمول کے مطابق عالمی پانی والے علاقے میں داخل ہوا اور یہ ہمارا قانونی حق ہے پینٹاگان کے ترجمان نے کہاکہ وہاں پرکوئی غیرمعمولی واقعہ پیش نہیں آیا۔ وائٹ ہاؤس نے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے کہا کہ عالمی قوانین کے مطابق امریکی بحری جہازسمندری پانی میں داخل ہوا۔ واضح رہے کہ ایک سال کے دوران امریکا کی طرف سے چینی ملکیت کے دعوے والے پانی میںیہ چوتھی دخل اندازی ہے۔ چین کادعویٰ ہے کہ جنوبی بحیرہ چین اس کاعلاقہ ہے، یہاں سے ایک سال کے دوران5 کھرب ڈالر کا تجارتی مال گزرتاہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…