نیویارک( آن لائن )امریکی کافی ہاؤس چین سٹاربکس نے گزشتہ روزپانچ سالہ منصوبے کااعلان کیاہے جس کے تحت چین میں اس کے سٹورزکی تعداددوگناکردی جائے گی اوریہ جلداس کی سب سے بڑی مارکیٹ کے طورپردیکھاجاسکتاہے ۔سٹاربکس چین میں اپنے کاروبارمیں تیزی سے اضافہ کرتے ہوئے دیکھاگیاہے جہاں اس نے سترہ سال قبل پہلاکیفے کھولاتھا،2011ء میں کمپنی کی صرف چارسوشاخیں تھیں تاہم آج یہ تعدادتقریباًچھ گناہ زائدکے ساتھ 2300ہے ،2021تک کمپنی کی تعداد5000تک بڑھانے کی توقع رکھتی ہے ۔سٹاربکس کے چیف ایگزیکٹوہاورڈسکلٹزکاکہناہے کہ چین ایک دن کافی چین کی سب سے بڑی مارکیٹ بنے گااوریہ امریکہ کوپیچھے چھوڑدیگاجہاں اس کے 7500سٹورزہیں ۔چینی مارکیٹ کے لئے اپنی امیدوں کے حوالے سے سٹاربکس نے یہ بھی کہاہے کہ وہ سٹاربکس چین کی صدربلینڈاوونگ کوچیف ایگزیکٹوکے عہدے پرترقی بھی دے رہے ہیں۔