منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ہاں ہم پاکستان کویہ خطرناک ہتھیاردے رہے ہیں ؟چین کادبنگ اعلان

datetime 17  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے تصدیق کی ہے کہ وہ پاکستان کو 8 جنگی آبدوز دینے کے پراجیکٹ پر کام کر رہی ہے۔ چین کے بڑے انگریزی اخبار پیپلز ڈیلی کے مطابق کارپوریشن کے چیئرمین ہیو وین مینگ نے معاہدے کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کیلئے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس کا مقصد چین کے صدر ژی جن پنگ کی جانے والی تقاریر سے پیدا ہونے والے جذبے کو جاری رکھنا ہے ۔ برطانوی اخبار رائٹرز نے رواں سال اپریل میں ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے چین کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس پر دستخط ہوئے تو یہ معاہدہ چین کی جانب سے سمندر پار اسلحہ کی فروخت سے متعلق سے سب سے بڑا معاہدہ ہو گا جو تقریبا 4 سے 5 بلین امریکی ڈالر کا ہو گا ۔چین کا بنگلہ دیش کو قابو کرنے کے بعد ایک اور ہمسایہ ملک کیلئے ایسا شاندار اعلان کہ جان کر مودی کو دن میں تارے نظر آجائیں گے ذرائع کے مطابق ان میں سے 4 آبدوزیں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس پر تیار کی جائیں گی جبکہ باقی 4 آبدوزیں چین میں تیار ہوں گی۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا شون ینگ سے گزشتہ سال جب اس معاہدے سے متعلق پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین یک ثقافتی دوست اور ہمسایہ ممالک ہیں اور مختلف شعبہ جات میں قریبی تعاون کرتے ہیں، فوجی صنعت اور تجارت میں دونوں ممالک کا تعاون بین الاقوامی سطح پر کئے گئے عزم کے مطابق ہے

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…