ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

آئندہ یہ ایکسرے بالکل مت کرنا ۔۔۔ چین نے خبردار کر دیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی ) چین کی وزارت ماحولیاتی تحفظ (ایم ای پی ) نے تابکاری خطرات کی وجہ سے ہوائی اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر پورے جسم کے ایکسرے کرنیوالے سکینر ز کو ہٹانے پر زور دیا ہے۔گذشتہ روز شائع ہونے والے صوبہ سچوان کے محکمہ ماحولیاتی تحفظ (ڈی ای پی ایس پی ) کو بھیجے گئے ایک فوری مراسلے میں ایم ای پی نے ڈی ای پی ایس پی پر زور دیا ہے کہ قانون کے نفاذ کو مستحکم بنایا جائے اور عوام کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے اجازت کے بغیر پورے جسم کے ایکسرے سکینرز کے استعمال ، فروخت اور پیش کرنے کو بند کیا جائے ،یہ مراسلہ سچوان کے دارالخلافہ شہر چینگ ڈو اور دوسرے علاقوں میں ہوائی اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر فل باڈی سکیورٹی سکینرز کے استعمال اور تابکاری دشواریوں کے بارے میں بعض سفری مسافروں کی طر ف سے شکایت کے بعد جاری کیا گیا ہے ۔ ایم ای پی کا مراسلہ وصول کرنے کے بعد ڈی ای پی ایس پی نے گذشتہ روز کہا کہ چنگ ڈو شوانگ لایو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ان آلات کے استعمال سے ماحولیاتی تحفظ کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے کا شبہ ہے ، ڈی ای پی ایس پی نے ایئر پورٹ کو حکم دیا ہے کہ فل باڈی ایکسرے سکینرز کو ہٹایا جائے اور چینگ ڈو سٹی سے معاملے کی تحقیقات کرنے کو کہا ہے ، ایم ای پی کو پتا چلا ہے کہ سکینرز کے ذریعے ہر شخص کو دی جانیوالی تابکاری دوز کا انسانی جسم پر معمولی اثر ہوتا ہے لیکن چونکہ چین کی بہت زیادہ آبادی ہے اور سفری حجم بہت زیادہ ہے ، ہوائی اڈوں ، ریلوے اسٹیشنوں اور بندرگاہوں پر فل باڈی ایکسر ے سکینرز کا استعمال موزوں نہیں ہے ۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…