جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

بھارت سے جنگ ،چین پاکستا ن کے ساتھ کیاسلوک کرے گا؟

datetime 3  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے پاکستان کو یقین دلایا ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ جنگ کی صورت میں پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔ وزارت خارجہ کے سینئر عہدیداروں نے بتایا کہ بھارت میں اڑی حملے اور کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ کے بعد بیجنگ مسلسل اسلام آباد سے رابطے میں ہے۔ ایک عہدیدار نے بتایا چین دونوں ملکوں کے درمیان امن کو یقینی بنانے کی کوشش کررہا ہے تاہم بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو وہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہو گا۔ انہوں نے عوامی سطح پر امن کے قیام کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے مگر پاکستان کو یہ یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ ماضی کی جنگوؤں کی طرح وہ اب بھی ہماری مدد کریں گے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا پاکستان، بھارت کشیدگی کے حوالے سے چین مختلف چینلز کے ذریعے دونوں ملکوں سے رابطے میں ہے۔ ہمیں امید ہے دونوں ملک باہمی رابطے بڑھائیں گے اور اختلافات سے مناسب انداز میں نمٹتے ہوئے خطے کی سکیورٹی اور امن کے لئے مل کر کام کریں گے۔ وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے بتایا جنگ کے حوالے سے کوئی بڑ اخطرہ نہیں ہے۔ پاکستان اور بھارت دونوں جانتے ہیں کہ جنگ تباہ کن ہوگی۔ ہم نے ہمیشہ امن کی طرفداری کی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ حالات بہتر ہوں گے۔ انہوں نے کہا ہم امریکہ اور برطانیہ کو قائل کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ بھارت کے لئے نرم گوشہ رکھنے کے بجائے کشمیر پر پاکستان کے درست موقف کی حمایت کریں۔ انہوں نے کہا امریکہ، برطانیہ، چین مختلف چینلز کے ذریعے رابطہ کرکے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) معین الدین حیدر نے کہا پاکستان نہیں بھارت جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ پاکستان امن کی بات کررہا ہے اور اس ہدف کے حصول کیلئے دنیا کی مدد کا خواہاں ہے۔ عالمی بردری کو چاہئے کہ وہ بھارت کو جنگ کا ہسٹیریا پھیلانے سے روکے۔ عالمی تعلقات کی ماہر ڈاکٹر نور فاطمہ نے کہا بھارت جنگ کا ماحول بناکر دنیاکودھوکہ دینے کی ناکام کوشش کررہاہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…