اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

مشرق وسطیٰ کی بہترین ایئر لائنز کون سی ہے؟اعلان کردیاگیا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)اتحاد ایئر ویز کو ورلڈ ٹریول ایوارڈز مڈل ایسٹ میں مشرق وسطیٰ کی سب سے بہترین فضائی کمپنی کا اعزاز دیا گیا ہے ۔اتحاد ایئر ویز کو یہ اعزاز دبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں گزشتہ ایک دہائی سے کٹیگری میں مسلسل بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دیا گیا اور مجموعی طور پراتحاد ایئر ویز کو چار ایوارڈز سے نوازا گیا۔عرب امارات کی قومی فضائی کمپنی نے مشرق وسطیٰ کی بہترین ایئر لائن-فرسٹ کلاس،ابوظہبی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قائم بہترین فرسٹ کلاس لاؤنج و اسپا اور مشرق وسطیٰ کے بہترین کیبن کریو کے اعزازات بھی حاصل کئے۔اتحاد ایئر ویز کے چیف ایگزیکٹیو افسر Peter Baumgartner, کا کہنا ہے کہ یہ ایوارڈز ٹریول اور ٹورازم انڈسٹر ی میں ایک اعزاز کے طور پر جانے جاتے ہیں اور سال2006میں مشرق وسطیٰ کی بہترین ایئر لائن کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد سے ہماری کامیابیوں کا سفر جاری ہے ۔یہ ایوارڈز ہماری فضائی کمپنی کی بہترین خدمات اور پراڈکٹس کی غمازی کرتے ہیں اور اس کامیابی میں ہمارے اسٹاف اور بزنس پارٹنرز کے ساتھ ساتھ ان مسافروں کا بڑا ہاتھ ہے جو اپنے سفر کیلئے اتحاد ایئر ویز کا انتخاب کرتے ہیں۔سال2006میں 22جہازوں،43منازل اور 4369اسٹاف کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز کرنے والی اتحاد ایئر ویز آج 123طیاروں پر مشتمل فلیٹ رکھتی ہے اور مسافروں کو117منازل تک پہنچا رہی ہے جبکہ اسٹاف کی تعداد 27000کے قریب پہنچ چکی ہے جس میں کثیرالقومی ملازمین شامل ہیں۔ابوظہبی بیسڈ یہ ایئر لائن اپنی خدمات اور پراڈکٹس کے حوالے سے اپنی منفرد شناخت رکھتی ہے،اتحاد ایئر ویز کو ایئر بس380 پر پہلا آن بورڈ اپارٹمنٹ اور بوئنگ787 ڈریم لائنر پر پہلا سوئٹ متعارف کرانے کا اعزاز بھی حاصل ہے جبکہ اتحاد ایئر کی جانب سے ایئر بس 330،ایئر بس 340اور بوئنگ777پر ایوارڈ یافتہ فرسٹ کلاس تجربات بھی فراہم کئے گئے ہیں۔Peter Baumgartnerکا مزید کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے بہترین ایئر پورٹ لاؤنج کا ایوارڈ حاصل کرنے بھی ہمارے لئے انتہائی اعزاز کی بات ہے اور ہم یقینی طور پر اپنے مسافروں کو دوران سفر بہترین خدمات فراہم کررہے ہیں،یہ لاؤنج ہوٹلز،نجی ممبر کلب اور ریستوران سے متاثر ہوکر بنائے گئے ہیں جہاں پر ریستوران،سگار لاؤنج،سکس سینسس اسپا،فٹنس روم ،اسٹائل اینڈ شیو باربرز،نیل بار اور چلڈرن پلے روم کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں،23سال سے جاری ورلڈٹریول ایوارڈ ٹرویل اور ٹورزم انڈسٹری میں انتہائی معتبر جانے جاتے ہیں اور اس میں ایوارڈز جیتنے والوں کا انتخاب ابتدائی طور پر چھ تقریبات میں کیا جاتا ہے اور فضائی کمپنی کی ایک سال کی کارکردگی کی جانچ کے ساتھ ساتھ ٹریول انڈسٹری ایگزیکٹیو اور ٹریول صارفین سے ووٹنگ بھی کرائی جاتی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…