اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کمیونسٹ پارٹی کے زیر نگرانی کام کرنے والے اداروں کو چین کے قومی دن کی چھٹیوں کے دوران کرپشن اور بد عنوانی پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ، اس سلسلے میں تمام اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ چھٹیوں کے دوران یکم سے سات اکتوبر تک ہر سطح تک ناپسندیدہ سرگرمیوں پر گہری نظر رکھیں تا کہ کرپشن اور بدعنوانی کی روک تھام کیلئے پارٹی کے ارکان سے کہا گیا ہے کہ وہ اس موقع پر عوامی فنڈ ، تحائف یا سرکاری گاڑیاں قطعاً استعمال نہ کریں ۔سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ پارٹی ارکان کے درمیان نگرانی اور نظم و ضبط کا نظام مزید مضبوط بنایا جائے ، اس سلسلے میں پارٹی کی طرف سے آٹھ نکاتی رہنما اصول بھی جاری کر دیئے ہیں ۔