بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی نائب وزیر خارجہ لیْو ڑَین مِن نے پاکستانی مندوبین کو یہ بھی بتایا کہ بیجنگ حکومت مسئلہ کشمیر سے متعلق پاکستان کے موقف کو بڑی اہمیت کی نظر سے دیکھتی ہے۔چین نے پاکستان اور بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں کشمیر کے منقسم اور متنازعہ خطے سے متعلق اپنے عشروں پرانے باہمی اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے ختم کرنا چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان مین کہاکہ چین کے نائب وزیر خارجہ نے کشمیر کے بارے میں پاکستان کے چین میں موجود خصوصی مندوبین سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ چین امید کرتا ہے کہ پاکستان اور بھارت باہمی مکالمت کے تمام راستوں کو بروئے کار لائیں گے، اپنے اختلافات کو ختم کرنے کی مناسب کوششیں کریں گے، دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنائیں گے اور مل کر علاقے میں امن و استحکام کا دفاع کریں گے۔چینی نائب وزیر خارجہ لیْو ڑَین مِن نے پاکستانی مندوبین کو یہ بھی بتایا کہ بیجنگ حکومت مسئلہ کشمیر سے متعلق پاکستان کے موقف کو بڑی اہمیت کی نظر سے دیکھتی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں