ہانگ ژو (آئی این پی )چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ کے دوگا ؤں میں شدید طوفانی بارشوں کے باعث مٹی کے تودوں میں دب کر 41افراد لاپتہ ہو گئے ، ان میں سے 13افراد کو نکال لیا گیا ہے جبکہ 27افراد ابھی تک لاپتہ ہیں، لاپتہ میں سے ایک عورت کی لاش بازیاب ہو گئی ہے ، ۔یاد رہے کہ یہ گاؤں میگی سمندری طوفان کے باعث شدید متاثرہوئے تھے ۔مقامی حکومت کے مطابق چار لاکھ کیوبک میٹر کے تودے پہاڑوں سے نیچے گرے جس میں بیس گھر دب گئے تھے جبکہ 17گھر سیلاب سے بھی متاثرہوئے ، ان دیہاتوں میں کئی گھر مکمل طورپر تباہ ہو گئے ہیں ، 1460مقامی باشندے بے گھر ہوئے جنہیں محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا ہے، علاقے میں 1200سرکاری اہلکار ضروری سازوسامان کے ساتھ امدادی کاموں میں مصروف ہیں ۔