کٹھمنڈو (آئی این پی)بھارت کو ایک اورشدید جھٹکا، نیپال نے چین سے مدد طلب کرلی، نیپال نے چین سے درخواست کی ہے کہ وہ ریلوے نیٹ ورک کو سرحدی علاقوں تک توسیع دینے کیلئے غور کرے ، چین ریلوے کے نیٹ ورک کو کنگہائی تبت ریلوے کو جیلانگ بندرگاہ تک توسیع دینے کا منصوبہ رکھتا ہے جو کہ نیپال سرحد کے قریب واقع چینی قصبہ ہے ، نیپالی وزارت تجارت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ ہم نے چینی حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے ریلوے نیٹ ورک کو نیپال تبت کی سرحد تک توسیع دے جس کا فیصلہ تجارتی کمیٹی کے اجلاس میں گذشتہ ہفتے کیا گیا تھا ، نیپالی وزارت تجارت کے جوائنٹ سیکرٹری رابی شنکر سینجو نے کہا کہ ہم نے چین کو یہ تجویز بھی پیش کی ہے کہ وہ نیپال کے مزید سرحدی علاقوں ہلسہ ۔کرالا اور کیماتھن تک ریلوے نیٹ ورک کو توسیع دے تا کہ دونوں ملکوں کو کاروباری طورپر فائدہ حاصل ہو سکے ۔ واضح رہے کہ کچھ عرصے سے نیپال اوربھارت کے تعلقات میں کشیدگی چل رہی ہے اوراس کشیدگی کا آغاز تب ہوا تھا جب بھارت نے پٹرولیم مصنوعات کی نیپال کو ترسیل روک دی تھی