بیجنگ(آئی این پی )چین اور روس نے اسٹریٹجک سیکیورٹی کے میدان میں رابطہ سازی ، مشاورت اور مذاکرات کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ دونوں ممالک نے بارہویں باہمی اسٹریٹجک اور سیکیورٹی مشاورت کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے بارہویں سیشن میں اسٹریٹجک سیکیورٹی میں باہمی تعاون کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اجلاس کی صدارت مشترکہ طور پر چین اور روس نے کی ۔چین کی جانب سے اجلاس کی صدارت کرنے والے اسٹیٹ کونسلر یانگ جچی نے اسٹریٹجک شراکت داری میں رابطہ سازی کے فروغ کا خیر مقدم کرتے ہوئے زوردیا کہ اتفاق رائے سے طے پانے والے امور پر مزید مشاورت کو آگے بڑھایا جائے ۔ دونوں ممالک نے اجلاس میں جزیرہ نما کوریا میں موجودہ صورتحال اور بریکس ممالک کے حوالے سے معاملات پر بھی گفتگو کی ۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ شمالی کوریا کی جانب سے حالیہ تجربات جزیرہ نماکوریا میں امن اور استحکام کے لئے خطرے کا باعث ہیں ۔ دونوں ممالک نے زوردیا کہ جزیرہ نما کوریا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر قابو پایا جائے اور اس جوہری معاملہ پر دوبارہ مذاکرات اور بات چیت کا آغاز کیا جائے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں