اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کی ایک کین جس میں ریڈیو ایکٹو آئسو ٹیپ تھی گم ہو گئی ہے ،یہ کین گذشتہ ہفتے شمال مشرقی صوبے جیلن سے منتقل کر نے کے دوران گم ہوئی ہے ، چینی حکام گم شدہ کین کی تلاش کیلئے سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں ،کین 19ستمبر کو گم ہوئی اس کی اونچائی 20سینٹی میٹر تھی ، یہ اس وقت گم ہوئی جب ایک کمپنی کے کارکن ڈاکنگ آئل فیلڈ میں کام کررہے تھے ، یہ آئل فیلڈ جیلن صوبے کے شہر سانگ یوآن میں واقع ہے ، کین میں 113میٹر ریڈیو ایکٹو انڈیم موجود تھی ، اس کی گمشدگی کی اطلاع فوری طورپر اعلیٰ حکام کو دیدی گئی اب پولیس اور ماحولیاتی تحفظ کے ادارے اس کی تلاش کیلئے مشترکہ کوششوں میں مصروف ہیں ۔ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کین ماحول اور انسانی صحت کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے ، پولیس نے اس کی تلاش میں مدددینے والوں کیلئے 30ہزار یوآن کے انعام کا اعلان بھی کیا ہے ۔