نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے 2020 میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے ایک سوملین ڈالر سے زائد امداد عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیویارک میں ایک گول میز کانفرنس کے دوران چینی وزیر اعظم لی کیلیانگ نے کہا کہ چین 2020 میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے ایک سو ملین ڈالر امداد فراہم کرے گا انہوں نے کہا کہ آئندہ تین سالوں کے دوران ایڈز اور ملیریا جیسے وبائی امراض سے نمٹنے کے لئے گلوبل فنڈ کے لئے بھی 18 بلین ڈالر فراہم کئے جائیں گے ۔