بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

حج کے اختتام کیساتھ ہی بڑے اقدام کی تیاریاں ۔۔۔! خادم الحرمین الشریفین نے ہدایات جاری کر دیں 

datetime 19  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی حکومت نے مناسک حج کی ادائی کے مراحل کے اختتام کے ساتھ ہی بلا توقف عمرہ سیزن کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی حکومت نے سنہ 1438ھ کے حج کے لیے بھی آج ہی سے انتظامات شروع کر دیے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزیر برائے امور حج وعمرہ ڈاکٹر محمد بنتن نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ 1437ھ کے حج کے اختتام کے ساتھ ہی عمرہ سروسز شروع کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال کے حج کے لیے بھی آج ہی سے پیشگی تیاریاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر حج نے رواں سال حج کو پرامن رکھنے کے لیے خدمات انجام دینے والے تمام سرکاری اور نجی اداروں کی خدمات کی تحسین کی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے ساتھ حجاج کرام اور دوسرے مسلمان ملکوں کی طرف سے بھی حج کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کیا گیا۔ڈاکٹر محمد البنتن کا کہنا تھا کہ آئندہ سال کے حج کے لیے آج ہی سے پلان ترتیب دیا جا رہا ہے۔ اللہ کے مہمانوں کی ہرممکن سہولت ، خدمت اور ضروریات کے پیش نظر تمام شعبوں میں افرادی قوت بڑھانے، حجاج کو مادی اور فنی سہولیات مہیا کرنے کے لیے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…