بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں دنیا کے سب سے اونچے ترین پل کی تیاری کاکام تقریبا مکمل کر لیا گیا ۔ پیر کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق چینی انجینئرز نے صوبہ بیجائی کے جنوب مغربی پہاڑی علاقہ میں بائی ین جیانگ دریا کے اوپر 565 میٹرز کی بلندی پر بنایا ہے ۔ چینی حکام نے بتیا کہ یہ پل وسطی صوبہ ہوبے ای میں بلندوبالا سائی دو نامی دریا ئی پل سے بھی بلند ترین ہوگا اور توقع ہے کہ یہ پل رواں سال کے آخر میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا ۔ یہ پل چین کے دو صوبوں بائی جائی اور گوئیز ہاؤ کو ملائے گا۔ جبکہ اس طرزکاکوئی پل امریکہ یاکسی بھی مغربی ملک میں نہیں ہے اوراس طرح چین نے امریکہ اوریورپی ملکوں کوبہت پیچھے چھوڑدیاہے ۔