بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

حج میں ہنگامی صورتحال ۔۔۔ !100ہیلی کاپٹر ز کی حرم کی فضائوں میں پروازیں ۔۔ ایمرجنسی ہیلپ لائن یہ ہے

datetime 10  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مناسکِ حج کا آغاز شروع ہوگیا ہے ۔ نماز فجر کے بعد دنیا بھر سے آئے لاکھوں مسلمانوں کی مکہ المکرمہ سے منیٰ روانگی جاری ہے ۔ رکن اعظم وقوف عرفات کل ادا کیا جا ئے گا۔اسلامی تاریخ کے1429ویں حج کے مناسک آج سے شروع ہوگئے ہیں ۔ دنیا بھرسے آئے ہوئے14لاکھ سے زائد مسلمان اور سعودی عرب میں مقیم لاکھوں افراد لبیک الھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے ہوئے منٰی میں قائم خیموں کے شہر میںگزشتہ رات سے ہی پہنچنا شروع ہو گئے جہاں وہ آج ظہر ‘ عصر ‘ مغر ب اور عشاءکی نمازیں ادا کریں گے۔سعودی حکومت نے لا کھوں مسلمانوں کی طرف سے حج کی ادائیگی کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ منٰی میں سب حاجیوں کو ان کے معلمین کے ذریعے خیمے الاٹ کر دئیے گئے ہیں۔پاکستان حج مشن مکہ میں پاکستانی عازمین حج کی معاونت ‘رہنمائی اور فلاح و بہبودکیلئے 1600اہلکاروں پر مشتمل عملہ تعینات کر دیا گیا ہے ۔سعودی ولی عہد وزیر داخلہ اور سپریم حج کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ محمد بن نائف نے خبردار کیا ہے کہ سعودی حکومت حج کی حرمت اور عازمین حج کی سکیورٹی کو متاثر کرنے والی کسی بھی سرگرمی اور حج کے اجتماع کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے اور اس موقع پر کسی قسم کی نعرے بازی یا مظاہرے کی اجازت نہیں دے گی ۔انہوںنے عازمین حج کو بھی ہدایت کی کہ وہ سیاسی پروپیگنڈہ یا حج کی حرمت کو متاثر کرنے والی کسی بھی سرگرمی میں ملوث نہ ہوں۔ انہوں نہ بتایا کہ ایک لاکھ سکیورٹی اہلکار تعینات کر دئیے گئے ہیں ۔ محکمہ پبلک سکیورٹی روزانہ ہیلی کاپٹروں اور ہوائی جہازوں کی 100پروازوں کے ذریعے مشاعر مقدسہ کی نگرانی کرکے صورتحال کا جائزہ لے گا ۔سعودی وزارت صحت نے حاجیوں کو فوری طبی امداد مہیا کرنے کیلئےہیلپ لائن قائم کر دی ہے جس کا نمبر 937 ہے ۔ کسی ایمرجنسی کی صورت میں حاجی اپنے موبائل سے کال یا ایس ایم ایس کر کے مدد طلب کر سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…