’’چین کو یہ فیصلہ ماننا ہی ہوگا۔۔ورنہ‘‘ امریکہ نے براہ راست دھمکی دیدی

8  ستمبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ چین کو بحیر جنوبی چین پر اپنے دعوے سے متعلق عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے پر عمل کرنا ہوگا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی صدر نے یہ بات لاؤ س میں ایشیائی ممالک کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔امریکی صدر نے اپنے خطاب میں عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے سے متعلق کہا کہ اس نے خطے میں سمندری حقوق کو واضح کیا ہے اور چین بحیر جنوبی چین پر اپنے بے جا دعوے کی وجہ سے عدالتی فیصلے کو نظر انداز نہیں کر سکتا۔انھوں نے کہا کہ اس صورتحال سے علاقائی کشیدگی بڑھ رہی ہے جو کہ خطے کی سکیورٹی کے لیے خطرہ ہے۔
براک اوباما نے ایشیائی رہنماؤ ں سے خطاب میں کہا کہ وہ اس بڑھتی ہوئی کشیدگی کو تسلیم کرتے ہیں اور ہم یہ بھی دیکھ رہے ہیں کہ اس پر کیسے تعمیری بات چیت کی جائے، مل کر آگے بڑھ کر کشیدگی کو ختم کیا جائے اور سفارتکاری اور استحکام کو بڑھایا جائے۔صدر اوباما کی جانب سے اس بات پر زور دینا کہ عدالتی فیصلے پر عمل چین پر ذمہ داری ہے۔ خیال رہے کہ فلپائن کی حکومت بحیر جنوبی چین پر چین کے دعوے کے خلاف مقدمہ بین الاقوامی ثالثی عدالت میں لے گئی تھی تاہم چین نے اس حوالے سے اس ثالثی عدالت کے اختیار کو مسترد کرتے ہوئے اس کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔رواں برس جولائی میں نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں موجود ثالثی عدالت پرمیننٹ کورٹ آف آربٹریشن نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ اس بات کے کوئی شواہد نہیں ملے کہ چین نے تاریخی اعتبار سے اس خطے پر خصوصی طور پر سمندر اور وسائل پر کنٹرول رکھا ہو۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…