لندن/بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک چینی ایئر لائن نے اپنے مسافروں کو تنبیہہ کی ہے کہ لندن کے ان علاقوں میں جانے میں احتیاط کریں جہاں پاکستانی،بھارتی اور سایہ فام افراد زیادہ تعداد میں ہیں۔ادھرلندن کے ممبر پارلیمنٹ نے برطانیہ میں چینی سفیر کو معافی مانگنے کے لیے خط لکھا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چینی ایئر لائن ایئر چائنا نے یہ بات اپنے میگزین میں کہی ۔اس رسالے میں مزید کہا گیا ہے کہ رات کو اکیلے نکلنے سے پرہیز کریں اور خاص طور پر خواتین۔فضائی کمپنی کے رسالے میں لکھا ہے ’لندن عمومی طور پر محفوظ ہے تاہم ان علاقوں میں جانے میں احتیاط برتیں جہاں اکثریتی آبادی انڈین، پاکستانی اور سیاہ فام افراد کی ہے۔اس رسالے میں مزید لکھا ہے ’ہم سیاحوں کو تجویز کرتے ہیں کہ وہ رات کو اکیلے نہ نکلیں اور خواتین کے ساتھ ہمیشہ کوئی ہونا چاہیے‘اس مضمون پر ایئر چائنا نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔تاہم ممبر پارلیمنٹ وریندرا شرما کا کہنا تھامجھے افسوس اور حیرت ہے کہ آج کے زمانے میں بھی لوگ اس قسم کا جھوٹ اور لسانی تحریر لکھ سکتے ہیں۔ایلنگ ساؤتھ ہال سے ممبر پارلیمنٹ وریندرا شرما نے کہا کہ انھوں نے اس درخواست کی ہے کہ اس رسالے کو ضبط کر لیا جائے۔ یاد رہے کہ ایئر چائنا کی بیجنگ سے لندن ہیتھرو روزانہ دو فلائٹیں چلتی ہیں۔ پچھلے سال چینی سیاحوں کی لندن آنے کی تعداد میں 46 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ ادھرلندن کے ممبر پارلیمنٹ نے برطانیہ میں چینی سفیر کو معافی مانگنے کے لیے خط لکھا ہے۔