’یہ تو ہونا ہی تھا‘ چین نے بھارت میں بڑے منصوبے پر کام شروع کر دیا

21  اگست‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی کمپنی نے بھارت میں ریلوے کی تعمیر و ترقی کیلئے ایک مشترکہ منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے ، یہ پہلاموقع ہے کہ چینی کمپنی جنوبی ایشیاء میں اپنا ایک پلانٹ لگارہی ہے جس میں ریلوے سے متعلق آلات تیار کئے جائیں گے اورخدمات فراہم کی جائیں گی ، چینی کمپنی’’سی آر آر سی کارپوریشن لمٹیڈ ‘‘ پہلی غیر ملکی کمپنی ہے جو ریل سے متعلق آلات کی فراہمی کیلئے وزیر اعظم مودی کے پروگرام کے تحت کام شروع کررہی ہے۔ یاد رہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے 2014ء میں میڈ ان انڈیا مہم کا اعلان کیا تھا ، اس سلسلے میں چینی کمپنی بھارتی کمپنی کے اشتراک سے ہریانہ میں اپنا مرکز قائم کر کے نئی دہلی اور اورممبئی کے درمیان ریلوے کے لئے خدمات انجام دے گی۔
اس منصوبے پر 63.4ملین امریکی ڈالر لاگت آئے گی جس میں چین کا حصہ 51فیصد ہو گا ،
انڈیا میں قائم کیا گیا یہ پلانٹ ریلوے انجن تیار کرے گا اور ان کی دیکھ بھال اور مرمت کا فریضہ بھی انجام دے گا ، علاوہ ازیں چینی بھارت کے ریل سسٹم کے لئے ٹیکنالوجی بھی فراہم کریں گے ۔کمپنی تیل کی کھدائی کیلئے بجلی کی فراہمی اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے اور کان کنی سے آلات بھی فراہم کرے گی ، یاد رہے کہ دنیا میں ریل کا سب سے بڑا نیٹ ورک بھارت میں ہے جس کی لمبائی 64ہزار کلومیٹر ہے ، اس مقصد کیلئے ایک پلانٹ کافی نہیں ہے بلکہ چینی کمپنی کو بھارت میں مزید پلانٹ بھی لگانا پڑیں گے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…