ڈھاکہ (این این آئی)بنگلہ دیش کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ بلوچستان کے معاملے میں بھارتی وزیراعظم نیرندر مودی کے موقف کا ساتھ دے گا اور اس حوالے سے وہ جلد ہی ایک اعلامیہ جاری کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدارنے بتایا کہ ان کا ملک بلوچستان میں پاکستان کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے موضوع پر بھارتی وزیراعظم کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہاکہ مختلف قومیتوں کی بات کی جائے، تو پاکستان کا ٹریک ریکارڈ انتہائی برا ہے۔ پاکستان نے 1971ء کی شکست سے کچھ نہیں سیکھا اور لوگوں کو طاقت کے زور پر دبانے کی وہی پالیسیاں جاری رکھیں۔