ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں پھنسے بھارتی مزدوروں کو درپیش مشکلات حل کرنے کے حوالے سے سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حکم دیدیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی وزیرمملکت نے اس معاملے پر سعودی عرب حکومت سے رابطہ کرکے پھنسے ہوئے بھارتی محنت کشوں کا معاملہ اٹھایا تھا۔جس پر شاہ سلمان نے ڈھائی ہزار بھارتی محنت کشوں کو درپیش مشکلات حل کرنے کا حکم دے دیا۔دوسری طرف مملکت میں پھنسے آٹھ ہزار پاکستانی مزدوروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ان کے پاس نہ واپسی کا کرایہ ہے اور نہ رہنے کیلیے کوئی ٹھکانا ہے جن کیلئے سعودی حکومت پراسرار خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے ۔