ابوجہ(مانیٹرنگ ڈیسک)انتہا پسند گروہ داعش نے اعلان کیاہے کہ ابو مصعب البرناوی نائجیریا میں سرگرم شدت پسند تنظیم بوکو حرام کا نیا رہنما ہے، جو مسجدوں یا ایسے بازاروں میں حملے نہیں کروائے گا، جہاں مسلمان موجود ہوں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس جنگجو گروہ کا سابق رہنما ابوبکر شیخاؤ کہاں ہے۔ بوکو حرام کے اس وقت متعدد مسلح دھڑے سرگرم ہیں، جو نہ صرف نائجیریا بلکہ ہمسایہ ممالک میں بھی پرتشدد کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔