روم (آئی این پی)ترک صدر رجب طیب اردگان کے بیٹے کے خلاف اطالوی عدالتی تحقیقات سے روم اور انقرہ کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر سکتے ہیں۔ اطالوی میڈیا کے مطابق ترک صدر نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے کو اٹلی جانے پر گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ ترک صدر کا اطالوی عدلیہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اسے اپنے ملک کی مافیا پر دھیان دینا چاہیے۔ اٹلی میں بلال اردگان کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں۔ ترک صدر کا بیٹا اٹلی کے شہر بولونیا میں تعلیم حاصل کر رہا تھا اور اسے سلامتی کی وجوہات کی بنیاد پر مارچ میں واپس بلا لیا گیا تھا۔ اس دوران بلال اردگان نے شپنگ کی صنعت میں سرمایہ کاری کی تھی۔