پیر‬‮ ، 30 مارچ‬‮ 2026 

دل ہو تو تیرے جیسا۔۔۔! مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیری بچہ بھارتی فوج کے سامنے ڈٹ گیا

datetime 3  اگست‬‮  2016 |

سرینگر(آئی این پی )دل ہو تو تیرے جیسا۔۔۔! مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیری بچا بھارتی فوج کے سامنے ڈٹ گیا،مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کے سامنے غلیل تانے کشمیری بچے کی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران آزادی کے متوالوں کی جانب سے قابض بھارتی فوج کے خلاف مظاہروں میں اضافہ ہوا ہے، بوڑھے ، نوجوان ، خواتین یہاں تک کہ بچے بھی نہتے ہونے کے باوجود سڑکوں پر جدید ترین ہتھیاروں سے لیس قابض بھارتی فوج کے سامنے سینہ سپر ہے۔ سری نگر میں ایسے ہی ایک بچے کی تصویر سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہے جس نے ہاتھوں میں غلیل تھام رکھی ہے اور فوجی اس سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں۔رائی کو پہاڑ بنانے کے لیے مشہور بھارتی میڈیا اس بچے کی آں کھوں میں جلتی آزادی کی شمع کو عام بھارتیوں کو دکھانے کی جرات نہیں رکھتا لیکن بھارت میں بھی اس تصویر کو دیکھنے کے بعد یہ احساس جاگ رہا ہے کہ اب کشمیریوں کو مزید زیادہ عرصے تک ان کے حق خود ارادیت سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔واضح رہے کہ برہانی وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ وادی میں جاری مظاہروں کے دوران قابض بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 74 کشمیری شہید جب کہ ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں ۔‎

Kashmir

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…