پیرس(این این آئی) فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے بھی ٹرمپ کے خلاف میدان میں آگئے اورٹرمپ کو حد سے تجاوزکرنے پر خبردارکرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماررہے ہیں ان کے دیئے گئے بیانات سن کردل کرتا ہے کہ آپ قے کردیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدرفرانسواولاندنے گزشتہ روز ایک بیان میں کہاکہ کہ ڈونلڈ ٹرمپ حد سے تجاوز کرجاتے ہیں اور ان کے بیانات آپ کو بیمار کردیتے ہیں اور آپ کا دل چاہتا ہے کہ آپ ‘قے کردیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکی عوام نے ٹرمپ کا انتخاب کیا تو انہیں اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔