اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے سمندر اور زمین پر فائر فائٹر اور ریسکیو کیلئے ایئر کرافٹ کی پیداوار مکمل پر کرلی ہے ، یہ ایئر کرافٹ جنگلات میں لگنے والی آگ بجھانے اور سمندر ی حادثات سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کیلئے استعمال کیا جائے گا ،اے جی 600 ایئر کرافٹ کی پیداوار چین کے شمالی شہر ڑو ہائی میں شروع کی گئی تھی۔یہ بات ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنا کے ڈپٹی جنرل منیجر جینگ روگوانگ نے بتائی ہے۔اس سے ملک میں شہری ہوابازی کیلئے سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے، جہاز 53.5ٹن وزن کے ساتھ 00 45کلومیٹر پرواز کر سکتا ہے ، اے جی600دنیا کا سب سے بڑا جہاز ایئر کرافٹ ہے جس کا سائز بوئنگ 737کے برابر ہے۔