بھارت بری طرح ناکام ہو گیا, 18 جہاز اور 1 آبدوز بھی کوئی کام نہ کر سکے

23  جولائی  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فضائیہ کے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے طیارے کا تاحال پتہ نہیں چل سکا۔جبکہ طیارے کی تلاش کیلئے بڑا آپریشن لانچ کیا گیا ہے جس میں تینوں مسلح افواج کے ساتھ ساتھ سول ادارے بھی حصہ لے رہے ہیں اور13بحری اور 5ہوائی جہازوں کے ساتھ ساتھ ایک آبدوز بھی لاپتہ طیارے کو تلاش کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔تفصیلات کے مطابق خلیج بنگال کی فضائی حدودسے اچانک لاپتہ ہو جانے والے بھارتی فضائیہ کے طیارے کی تلاش کا کام تاحال جاری ہے۔ لاپتہ طیارے کی تلاش کیلئے ایک بہت بڑا آپریشن جاری ہے،
تاہم اب تک اس لاپتہ طیارے کا سراغ نہیں ملا۔ بتایا گیا ہے کہ تلاش کے اس کام میں تیرہ بحری اور پانچ ہوائی جہاز مصروف ہیں جب کہ ایک آبدوز بھی اس طیارے کو کھوجنے کی کوشش میں ہے۔خیال رہے کہ چنائے سے پرواز بھرنے والے بھارتی فضائیہ کے اس ٹرانسپورٹ طیارے میں 29 افراد سوار تھے اور اسے پورٹ بلیئر کے ہوائی اڈے پر اترنا تھا۔ ہوائی اڈے سے اڑنے کے پندرہ منٹ بعد اس طیارے سے آخری مرتبہ رابطہ ہوا جس کے بعد سے اب تک وہ لاپتہ ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…