بیجنگ (آئی این پی ) چین کی وزارت شہری امور نے جمعرات کو کہا کہ چین خیراتی تنظیموں کے لئے فنڈ اکٹھا کرنے اور پروگراموں کو فرو غ دینے کے لئے دس ویب سائٹس قائم کریگا ، ان ویب سائٹوں کا انتخاب ان ویب سائٹوں میں سے کیا جائیگا جن کا انٹر نیٹ اور چیرٹی سیکٹروں میں ساکھ اور انتہائی اثرونفوض ہے ،چین میں آن لائن خیرات دینا انتہائی مقبول ہو گیا ہے کیونکہ کئی ایک کا خیال ہے کہ اس سے عطیات کے روایتی طریقوں کے مقابلے میں زیادہ سہولت اور شفافیت ہوتی ہے ۔