دبئی (نیوز ڈیسک)دبئی کی کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی ہے، ذرائع کے مطابق آگ دبئی میں میریناکے علاقے میں واقع 76منزلہ عمارت سلفا لگژری اپارٹمنٹ میں لگی ہے، 37ویں منزل پر لگنے والی آگ نے 15منزلوں کولپیٹ میں لے لیا۔آگ لگنے کے بعد پولیس اورفائربریگیڈ کی گاڑیاں طلب کرلی گئی ہیں۔دبئی شہری دفاع محکمے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔امداد ی اداروں نے متاثرہ عمارت سے لوگوں کو نکالنا شروع کردیا ہے جبکہ آگ بجھانے کی کوششیں بھی جاری ہیں، فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی اس سے ہونے والے نقصان کا اندازہ ہوسکا ہے۔واضح رہے کہ اسی عمارت میں 2012 میں بھی آگ لگی تھی