جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

’’دنیا جو مرضی کر لے ہم ۔۔۔۔‘‘ چین نے دبنگ اعلان کر دیا

datetime 19  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک ) چین کی بحریہ کے سربراہ نے چین کے دورے پر آئے ہوئے امریکی بحریہ کے ایک افسر نے بتایا کہ بیجنگ بحیرہ جنوبی چین میں اپنے جزائر پر تعمیرات کو ہر گز ’’ادھورا‘‘ نہیں چھوڑے گا ، عوامی سپاہ آزادی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل وو شنگلی نے امریکی بحری کارروائیوں کے سربراہ ایڈمرل جان رچرڈسن کو مزید بتایا کہ چینی بحریہ نے خود مختاری کی کسی خلاف ورزی یا اشتعال انگیز ی سے نمٹنے کیلئے ’’ مناسب تیاریاں‘‘ کر لی ہیں۔وو نے کہا کہ منفی عوامل کے باوجود مذاکرات کے ذریعے تنازعے کو پر امن طورپر حل کرنے اور بحران کو قوانین اور میکنزموں کے ذریعے نمٹنے اور کنٹرول کرنے پر آمادہ ہے ، امریکہ نے بحیرہ جنوبی چین میں چینی علاقائی حدود میں دراندازی یا اپروچ کیلئے فوجی جہاز اور طیارے بھیج کر رواں سال بیجنگ پر دباؤ ڈالا ہے۔
وو نے کہا کہ فوجی طاقت کا مظاہرہ کر کے چین کو دھمکانے کی کسی بھی کوشش کے جواب میں کارروائی کی جائے گی۔وو نے کہا کہ چین جزائر اور چٹانوں کے سلسلوں پر تعمیرکا کام جاری رکھے گا اور اسے مکمل کرے گا خواہ کوئی بھی ملک یا فرد اس کے برعکس چین پر دباؤ ڈالے۔انہوں نے کہا کہ ان جزائر اور چٹانوں کے سلسلے پر ہمارے دفاع کی سطح ہمیں درپیش خطرات پر منحصر ہے ، رچرڈسن نے گذشتہ روز بیجنگ میں وو کو بتایا کہ وہ دونوں ممالک کی بحریہ فوجوں اور ممالک کے درمیان تعلقات کی پائیدار ترقی کے حصول کے لئے دوستی اور اعتماد کو فروغ دینے میں ہاتھ بٹانے پر تیار ہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…