ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

رمضان کا آخری عشرہ، حرم کے بالمقابل کمرے کا کرایہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے

datetime 30  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں حرمین شریفین کے قریب موجود ہوٹلوں کے کمروں کی قیمت عمرہ اور حج کے دنوں میں ویسے ہی عام کرائے سے زیادہ ہوتی ہے مگر رمضان کے آخری عشرے کے دوران کعبہ کا براہ راست منظر دکھانے والے کمروں کا کرایہ انتہائی بڑھ گیا ہے۔ مسجد الحرام کے بالکل ساتھ موجود ہوٹل میں ایک بکنگ ایجنٹ کے مطابق حرم کی طرف کھڑکی رکھنے والے کمرے کا کرایہ 70 ہزار سعودی ریال سے دو لاکھ سعودی ریال تک پہنچ جاتا ہے۔ رمضان المبارک کے آغاز سے ہی چند مٹھی بھر افراد ہی مسجد الحرام کی جانب کھڑکی رکھنے والے قیام کر سکے ہیں۔رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران تمام مخیر حضرات مکہ کا رخ کرتے ہیں تاکہ دنیا ومافیہا کی پریشانیاں پیچھے چھوڑ کر پورے دل کے ساتھ عبادت کرسکیں۔ اس موقع پر ان افراد کی توجہ کھینچنے کے لئے ہوٹل مالکان بہترین سہولیات، فرنیچر اور تمام ضروریات زندگی کی موجودگی کو یقینی بناتے ہیں۔ان تمام ہوٹلوں میں موجود کمروں کی بکنگ کا عمل بہت دن پہلے ہی مکمل ہوجاتا ہے۔ ان کمروں میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہوتے ہیں مگر ان میں اکثریت خلیجی ممالک کے شہریوں کی ہوتی ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…